ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ایک سازش ہے،آسیہ اسحاق

ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ایک سازش ہے،آسیہ اسحاق

لاہور ( لیڈی رپورٹر )آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات آسیہ ا سحاق نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے قومی اداروں کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے ‘ صفر کارکردگی کے باوجود ریلوے کے کرایوں میں اضافہ ایک سازش ہے جس سے ادارہ مزید تباہ حالی کا شکار ہو جائےگا ‘ وزراءقومی اداروں کی اصلاح کی بجائے کمیشن ایجنٹ بنے ہوئے ہیںاور تمام قومی ادارے سفید ہاتھی کا روپ دھار چکے ہیں ۔ مرکزی انفارمےشن سےکرٹرےٹ سے جاری بےان مےں آسےہ اسحاق نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دور میں عوام پر اتنی مشکلات اور مہنگائی کی گئی ہے کہ عوام کے لئے دو وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے ۔ ریلوے غریب کی سواری ہے لیکن اب اسکے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا ہے جو غریب عوام کیساتھ ایک اور ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کہ آل پاکستان مسلم لیگ حکومت کی عوام کش پالیسیوں پر خاموش نہیں بیٹھے گی اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1