کاہنہ میں سودخوری کا دھندہ عروج پر، غریب قرضوں تلے دب گئے

کاہنہ میں سودخوری کا دھندہ عروج پر، غریب قرضوں تلے دب گئے

کاہنہ (نامہ نگار) کاہنہ میں سود خوری کا دہندا عروج پر سودخوروں نے ہزاروں خاندان کو بے گھر کر دیا،تفصیلات کے مطابق نام نہاد شرفا نے کاہنہ گردونواح میں سودخوی کا دہندہ عرصہ دراز سے جاری کر رکھاہے،جس سے ہزاروں افراد دیوالیہ ہو چکے ہیں، جو کے اپنی جمع پونجی لٹیروں کے ہاتھوں لٹا چکے ہیں، غریب اور مجبور افراد اپنی عزتیں بچانے کی خاطر قرضوں کے بوجھ تلے دب چکے ہیں، طاقتور سود خور مافیہ نے سودخوری کی رقم سے مظلوم افرادسے کئی مکان خرید چکے ہیں،ایس ایچ او کاہنہ انسپکٹر شریف سندھو نے سود خوری کے حوالے سے کہا کہ جو بھی مظلوم داد رسی کے لئے میرے پاس آئے گا سود خور کتنا بھی با اثر کیوں نہ ہو اس کے خلاف مقدمہ درج کے مظلوم کے انصاف کیا جائے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1