بادامی باغ پولیس نے سونا ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

بادامی باغ پولیس نے سونا ڈکیت گینگ کے سرغنہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا

لاہور(کر ا ئم ر پو ر ٹر) بادامی باغ پولیس نے گھروںمیں داخل ہو کر اہل خانہ کوگن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر قیمتی اشیاءسے محروم کرنے، شاہراﺅںاور گلیوںو محلوں میں راہگیروں کو لوٹنے والے ڈاکوﺅں اورراہزنوںکے گروہ کے2ملزموں کوگرفتار کر کے ان کی نشاندہی پرشہر کے مختلف علاقوں سے وارداتوں میں لوٹا ہوالاکھوں روپے مالیت کامال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس نے ڈی آئی جی آپریشنز محمد طاہر رائے کے احکامات کے تحت جرائم پیشہ افراد کے خلاف شروع کی گئی خصوصی مہم کے دوران ڈاکوﺅں ،راہزنوں اور دیگر جرائم پیشہ کے خلاف دن رات کام شروع کر رکھاہے اس مہم کے دوران تمام ڈویژنوں میں پولیس کی سپیشل ٹیمیں سرگرم عمل ہیں۔ ایس پی سٹی ملتان خان نے ایس پی اوبادامی باغ محمد عابد کی سربراہی میں ایس ایچ او بادامی باغ ناصر حمےد اور دیگر اہلکاروں پر مشتمل جو پولیس ٹیم تشکیل دی اس نے سونا ڈکےت گےنگ کے سرغنہ ماجد حنےف عرف سونا اوراس کے ساتھی محمد جمےل کو گرفتار کر کے ان کی نشاندی پرمسروقہ موٹرسائیکل،4 موبائل فونز،نقدی اور ناجائز اسلحہ برآمد کیا ہے جبکہ ملزمان کا اےک ساتھی عمران عرف مانی موقع سے فرار ہونے مےں کامےاب ہوگےا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملزمان عادی مجرم ہیں جو اس سے قبل بھی کئی دفعہ جیل جا چکے ہیں جو رہا ہوتے ہی دوبارہ وارداتیں شروع کر دیتے تھے ۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزموں نے تھانہ بادامی باغ، لاری اڈا، راوی روڈ، شفیق آباداورشاہدرہ کے علاقوں مےں ڈکےتی اور راہزنی کی6مزید وارداتوں کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1