ملک بچانے کیلئے دہشت گردی کی جنگ سے نجات ناگزیر ہے، پروفیسر عبدالستار حامد

ملک بچانے کیلئے دہشت گردی کی جنگ سے نجات ناگزیر ہے، پروفیسر عبدالستار حامد

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی ،غیرت و آزادی پر حملہ ہے۔ ملک بچانے کے لئے دہشت گردی کی جنگ سے نجات ناگزیر ہے۔ غیور ،جرات مند قوم کو اپنی عوام کے خون کا سودا کرنے والے امریکی پٹھوﺅں حکمرانوں سے اپنی جان چھڑانا ہو گی۔ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی آڑ میں عدلیہ کو غلام بنانے کی حکومتی خواہش پوری نہیں ہونے دینگے۔ حکمرانوں کی بزدلانہ پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز ڈرون حملوں اور دہشت گردی کی لپیٹ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہل حدیث پنجاب کے امیر پروفیسر عبدالستار حامد ، حافظ عبدالرزاق قائم مقام ناظم اعلیٰ اور مولانا مبشر احمد مدنی نے صوبائی دفتر میں آئے ہوئے علمائے کرام اور ذمہ داران کے وفود سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے اللہ کی بجائے امریکہ کو قوت کا سرچشمہ سمجھ رکھا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ملکی سلامتی و خود مختاری کے تحفظ میں ناکام ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خفیہ ایجنسی کے سربراہ کی امریکی یاترا کے بعد ڈرون حملوں میں تیزی لمحہ فکریہ اور عسکری قیادت پر سوالیہ نشان ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1