رینٹل پاور پراجیکٹس کیس، وزیراعظم کے اکاﺅنٹس کی بحالی قابل مذمت ہے، سیدوسیم اختر

رینٹل پاور پراجیکٹس کیس، وزیراعظم کے اکاﺅنٹس کی بحالی قابل مذمت ہے، سیدوسیم ...

ؒٓؒٓٓلاہور(نمائندہ خصوصی(امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ رینٹل پاور پراجیکٹس کیس میں وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے منجمد کیے گئے اکاﺅنٹس کی نیب کی جانب سے بحالی قابل مذمت ہے۔ رینٹل پاور اسکینڈل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا کرپشن کیس ہے جس کی عدالتی سماعت ابھی چل رہی ہے۔پیپلز پارٹی کا منشور لوٹ مار کرنا اور کرپٹ عناصر کا تحفظ ہے۔اقتدار کی بندر بانٹ نے عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ تک چھین لیا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہاکہ ڈرون حملوں پر سفارت کاروں کی دفتر خارجہ طلبی محض دکھاوے کے سوا کچھ نہیں۔ڈرون حملوں میں نہتے پاکستانیوں کی ہلاکت کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں۔اگر ایران ڈرون طیاروں کی ٹیکنالوجی کو کنٹرول کرتے ہوئے ڈرون کو اتار سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟پاکستان حکمرانوںکی غلامانہ پالیسیوں کے نتیجے میں امریکہ کی طفیلی ریاست بن چکا ہے۔سیاسی وعسکری حکمران وزیرستان میں کسی بھی قسم کا آپریشن نہ کرنے کی یقین دھانی عوام کو کروائیں۔دین پر غلبے کی امریکی جنگ میںپاکستان مزید جانی ومالی نقصان کا متحمل نہیں ہوسکتا۔سیاسی و عسکری قیادت کو دانشمندی کاثبوت دیتے ہوئے ناراض لوگوں سے مذاکرات کی راہ اختیار کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں۔نگران سیٹ اپ ایسا ہونا چاہئے جو سب کو قابل قبول ہو۔بروقت انتخابات ہی ملکی مسائل کا واحد ہیں۔عوام ماضی کی غلطیوں کو نہ دہرائیں اور ایسی قیادت کو موقع دیں جو بے داغ کردار کی حامل ہو۔انہوںنے پری پیڈ سموں کی مرحلہ وار بندش پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے حکومت کی واضح ناکامی قرار دیا۔انہوں نے کہاکہ وزیر داخلہ انہی حرکات و سکنات کی وجہ سے عوام میں اپنا مقام کھوچکے ہیں۔سموں کی بندش سے کروڑ افراد متاثر ہوںگے اور اربوں ڈالر کامعیشت کو نقصان ہوگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1