ڈرون حملے حکمرانوں کی امریکی غلامی کا صلہ ہے، اسلامی تحریک طلبہ

ڈرون حملے حکمرانوں کی امریکی غلامی کا صلہ ہے، اسلامی تحریک طلبہ

لاہور (سٹی رپورٹر) شمالی وزیرستان پاکستانی احتجاج کے باوجود یکے بعد دیگرے تین ڈرون حملے حکمرانوں اور سیاستدانوں کی امریکی غلامی کا صلہ ہے امریکہ پاکستان کو اپنا اتحادی نہیں بلکہ نوکر سمجھتا ہے اسی لئے پاکستان کے احتجاج کے باوجود ڈرون حملے برق رفتاری سے جاری ہیں ڈرون حملے ملکی سلامتی پر حملہ ،سرحدوں کے تقدس کی پامالی ہے حکمران غیرت کا ثبوت دیتے ہوئے امریکی نوکری سے استعفیٰ دے کر ملک و قوم کی خدمت کریں ان خیالات کااظہار مرکزی صدر اسلامی تحریک طلبہ پاکستان غلام عباس صدیقی، نائب صدر شاہدنذیر، ممتاز کشمیری، فہیم جاوید نے اپنے ردعمل میں کیا انہوں نے کہا کہ حکومت ڈرون حملوں پر مصنوعی احتجاج کرنے کی بجائے اصل حقائق قوم کے سامنے رکھے انہوں نے کہا کہ امریکی خوشنودی کیلئے شمالی وزیر ستان آپریشن ہرگز نہ کیا جائے ایک طرف امریکہ افغان طالبان سے معافی مانگ کر محفوظ راستہ مانگ رہا ہے جبکہ دوسری طرف وہی امریکہ پاکستان کی شمالی وزیرستان میں طالبان سے جنگ کروا کر ملک کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1