روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، عباس علی جٹ

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے، عباس علی جٹ

لاہور (پ ر) روز بروز کی بڑھتی مہنگائی اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے عوام کو ذہنی مریض بنا دیا ہے۔ پہلے ہی عوام لوڈشیڈنگ سے اتنے تنگ ہیں کہ رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے نے پوری کردی ہے اور عام آدمی پر اس کے منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں ان خیالات کااظہار مسلم لیگ (ن) uc-134 کے جنرل سیکرٹری عباس علی جٹ نے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ اور لوڈشیڈنگ سے حالات خراب سے خراب تر ہو رہے ہیں لیکن حکمرانوں کو معاملات کی سنگینی کا احساس نہیں۔ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی میں مزید اضافہ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لوڈشیڈنگ کے دورانئے کو کم سے کم اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1