ریلوے ملازمین کو میڈیکل، بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، ریلوے محنت کش یونین کے رہنماﺅں کا مطالبہ

ریلوے ملازمین کو میڈیکل، بہتر سہولتیں فراہم کی جائیں، ریلوے محنت کش یونین کے ...

لاہور (سٹاف رپورٹر ) ریلوے محنت کش یونین کے رہنماﺅں نے ریلوے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ ریلوے ملازمین کو معیاری میڈیکل کی سہولیات کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کریں ۔ اس سلسلے میں جاری کر دہ پریس ریلیز میں یونین کے عہدے داروں ذاکر شاہ ، میاں اصغر، خادم حسین، آصف خان ، میاں مقبول، عارف خان و دیگر نے کہا ہے کہ ریلوے ملازمین کو کیرن ہسپتال میں صحت کی معیاری سہولیات میسر نہیں ہیں زیادہ تر ادویات ہسپتال میں نہیں ہوتیں اور مارکیٹ سے خود ہی خرید نی پڑتی ہیں۔ ریلوے کے افسران اور بعض با اثر ملازمین ادویات کے پیسے وصول کر لیتے ہیں جبکہ غریب ملازمین خوار ہوجاتے ہیں۔ ہماری جنرل مینجر اپریشنز جنید قریشی سے اپیل ہے کہ وہ کیرن ہسپتال کی حالت زار کو بہتر بنائیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1