اہم شاہراہوں پرواقع سکولز کالجز کے باہر 52ٹریفک وارڈنز تعینات

اہم شاہراہوں پرواقع سکولز کالجز کے باہر 52ٹریفک وارڈنز تعینات

لاہور(کر ا ئم ر پو ر ٹر)سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے شہر میں سڑکوں پر تعمیراتی کاموں کی وجہ سے شہر کی اہم اور مصروف شاہراﺅں پر واقعہ 28سکول و کالجز کے باہر ٹریفک کی روانی کو یقینی بنا نے کےلئے سیکٹر انچارجز کی نگرانی میں متعلقہ ٹریفک سیکٹر ڈیوٹی کے ساتھ مزید52ٹریفک وارڈنز تعینات ہیں جو صبح سکول ٹائم اور دوپہر چھٹی کے وقت ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائیں گے۔۔سینئر ٹریفک افسران نے سرکل افسران اور سیکٹرانچارجزکو ہدایت کی کہ وہ سکول و کالجزکی انتظامیہ سے مل کر ٹریفک کی روانی کےلئے بہتر لائحہ عمل تیار کریں ۔ پٹرولنگ افسران اورسیکٹر انچارجز چھٹی کے وقت سکولوں کے باہر خود موجود رہتے ہوئے ٹریفک کو رواںدواں رکھیں۔شہری ٹریفک کی روانی اور دیگر شہریوں کی آسانی کےلئے گاڑیوں کو پارکنگ ایریامیں پارک کریں۔شہری ٹریفک صورتحال بارے جاننے کےلئے سٹی ٹریفک پولیس ہیلپ لائن042-1915پر کال کر سکتے ہیں اس کے علاوہ سٹی ٹریفک ریڈیوFM88.6سے سڑکوںپرٹریفک کی تازہ ترین صورتحال بارے پیغامات نشر بھی کئے جاتے رہیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1