بھانجے نے نشہ والی چائے پلا کر ماموںکے گھر کا صفایا کردیا

بھانجے نے نشہ والی چائے پلا کر ماموںکے گھر کا صفایا کردیا

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) عید کے دوسرے دن بھانجے نے ماموں کے گھر سے سویاں کھائیں اور چائے میں نشہ آور گولیاں کھلا کر سارے گھر کو گہری نیندیں سلا کر گھر کا صفایا کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتفاق ٹاﺅن ملتان روڈ کا رہائشی منظور حسین وٹو ڈیوٹی سے 10 بجے رات گھر واپس آیا تو گھر کھلا پایا اور گھر میں موجود بیٹا بہو بیگم سمیت تمام گھر والوں کو نیم بے ہوش پایا۔ ہوش میں لانے کے بعد گھر والوں نے بتایا علی رضا آپ کا بھانجا عید ملنے آیا تھا اس نے ہمیں اپنے ہاتھوں سے چائے بنا کر پلائی اس کے بعد ہمیں ہوش نہیں رہا ۔گھر سے چار موبائل، نئی بہو جس کی گزشتہ ماہ شادیی ہوئی تھی کا زیور اور نقدی لے کر غائب ہو گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1