نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 13سالہ لڑکے کی لاش ورثاءکے حوالے

نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے 13سالہ لڑکے کی لاش ورثاءکے حوالے

لاہور(کر ا ئم ر پو ر ٹر)رات گئے مستی گیٹ کے علاقے میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے قتل ہو نے والے 13سالہ بچے کی نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ پولیس نے مدعیوں کی درخواست پر زخمی ہو نے والے رکشہ ڈرائیور کو شامل تفتیش کر نے کا اصولی فیصلہ کر لیا ۔ بتایا گیاہے کہ زخمی ہو نے والے رکشہ ڈرائیور کے ایک لڑکی کے ساتھ تعلقات ہیں ۔ مقتول کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے اس لڑکی کے لواحقین نے رکشہ ڈرائیور کو ڈرانے کیلئے اس کی ٹانگوں پر فائر نگ کی جس کی زد میں پیچھے بیٹھا 13سالہ اسد آگیا اور سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جا ں بحق ہو گیا ۔ مقتول 5بہن بھائیوں میں سب سے بڑا تھا جبکہ باپ ڈرائیور ہے ۔ نعش پوسٹمارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کر دی گئی جسے آہوں اور سسکیوں میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1