ڈینگی کا خوف ،شہر کے 82تھانوں میں صفائی کی مہم کا آغاز پکڑی گئی گاڑیاں ٹھکانے لگانا شروع

ڈینگی کا خوف ،شہر کے 82تھانوں میں صفائی کی مہم کا آغاز پکڑی گئی گاڑیاں ٹھکانے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) پولیس نے شہر کے 82 تھانوں کی صفائی اور تھانوں میں جمع پکڑی گئی گاڑیاں اٹھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے صفائی کی نگرانی ڈی آئی جی رائے عامر خود کررہے ہیں جبکہ صفائی کا انچارج متعلقہ سرکل کے ایس پی ڈی ایس پی کو بنایا گیا ہے ۔بتایا گیا ہے کہ ڈینگی کے خوف نے پولیس کو بھی متحرک کردیا ہے اور پولیس نے ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے تھانوں کی صفائی کا سلسلہ شروع کر دیا ہے گزشتہ روز ڈی آئی جی لاہور رائے عامر نے صفائی کا معائنہ کیا۔ وہ گلبرگ تھانہ میں گئے اور صفائی کا معائنہ کیا جن تھانوں میں فوارے موجود ہیں اور ان کو خشک کرنے کا کام بھی شروع کیا گیا ہے جبکہ تھانوں میں پڑے پرانے ٹائروں کو بھی تلف کیا جارہا ہے پڑی ہوئی ناکارہ گاڑیاں تلف کرکے سگیاں پل کے قریب منتقل کردی گئی ہیں جبکہ تھانوں کی صفائی کے حوالے سے متعلقہ ایس ایچ او اور ڈی ایس پی سرٹیفکیٹ بھی دیئے۔