552نئے اساتذہ کی بھرتی کیلئے شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا:پرویز اختر
لاہور(سٹی رپورٹر) ای ڈی او ایجوکیشن پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہر کے پرائمری اور مڈل سکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کیلئے522 نئے اساتذہ بھرتی کئے جارہے ہیں جن کا ایک ہفتے کے اندر انٹرویو شیڈول جاری کردیا جائے گا جبکہ طلباءوطالبات کیلئے تمام ممکن سہولتوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے اور اِس حوالے سے ہماری میٹنگز چل رہی ہیں۔پی ایم آئی کی حالیہ رپورٹ کے مطابق لاہور میں سہولتوں کی فراہمی کا تناسب99فیصد ہے اور ہم اِسے مزید بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ لاہور میں سرکاری سکولوں کی عمارتوں کی حالت زار کے حوالے سے اِن کا کہنا ہے کہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ چل رہے ہیں اور جن سکولوں کی عمارتیں یا ڈھانچے خستہ حالت کا شکار ہیں۔اِن کا سروے کیا جارہا ہے اور جلد ہی ضلعی حکومت کے تعاون سے اُن کی حالت بہتر بنانے کا کام شروع کردیا جائے گا۔