محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول شروع ہوگیا

محکمہ زراعت کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول شروع ہوگیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) محکمہ زراعت پنجاب کے زیر اہتمام پنجاب یوتھ فیسٹیول2012ہفتہ کے روز سے شروع ہو گیا۔یوتھ فیسٹیول 12اکتوبر تک جاری رہے گا۔یہ بات محکمہ زراعت کے ترجمان نے بتائی۔انہوں نے کہا کہ اس موقع پر زرعی شعبہ کی ترقی اور معاشی استحکام کے سلسلے میں پنجاب بھر میں کچن گارڈننگ اور بہتر زرعی پیداوار کے حصول کےلئے مقامی سطح پر مختلف ایونٹس اور مقابلہ جات منعقد ہوں گے ۔یوتھ فیسٹیول مقابلوں میں زرعی توسیعی کارکنان نوجوان کاشتکاروں کو ان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دیں گے۔دریں اثناءمحکمہ زراعت پنجاب رواں مالی سال کے دوران صوبہ بھر کے نوجوان کاشتکاروں کو 20ہزار گرین ٹریکٹر سبسڈی پر فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔گرین ٹریکٹر کے لیے درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 31 اگست مقرر کی گئی ہے۔تحصیل سطح پر محکمہ زراعت توسیعی کے دفاتر میں مفت درخواست فارم دستیاب ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1