مسلم لیگ ن ملک کی تقدیر بدل کررکھ دے گی، ایاز اسلم

مسلم لیگ ن ملک کی تقدیر بدل کررکھ دے گی، ایاز اسلم

لاہو ر(پ ر) مسلم لیگ ن کے کارکن ایاز اسلم نے اپنے بیان میں کہا کہ مسلم لیگ ن کی ملک کی تقدیر بدلنے کی کوششیں بے مثال ہیں۔ ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن مسلم لیگ ن ہے۔ موجودہ دور حکومت نے تو ملک کا دیوالیہ بناکر رکھ دیا ہے۔ پنجاب میں اگر حکومت مسلم لیگ ن کی نہ ہوتی تو پنجاب بھی آج زوال پذیر ہوتا۔ کہیں ڈرون حملے ہوتے تو کہیں بھتہ خوری، کہیں سٹریٹ کرائم تو کہیں ظلم کی بھرمار ہوتی۔ ملکی تاریخ میں موجودہ حکومت نے تو کرپشن کے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے۔ عوامی مسائل کے حل کے لئے حکومت پنجاب کی کوششیں مثالی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1