تعلیمی اداروں میں ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کیلئے باقاعدہ سپرے کیا جارہا ہے: عبداﷲ سنبل

تعلیمی اداروں میں ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کیلئے باقاعدہ سپرے کیا جارہا ہے: ...

لاہور(سٹی رپورٹر) سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن عبداﷲ سنبل نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پنجاب کے خصوصی بچوں کے تمام تعلیمی اداروں میں ڈینگی وائرس سے بچاﺅ کیلئے باقاعدگی سے سپرے کیا جارہا ہے ۔اُنہوں نے یہ بات ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اُنہوں نے افسران اور عملہ کو ہدایت کی کہ ڈینگی وائرس مہم کے تحت خصوصی بچوں کے تمام تعلیمی اداروں میں صفائی اور سپرے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں تاکہ برسات کے موسم میں ڈینگی لاروے کی افزائش نہ ہوسکے۔اُنہوں نے کہا کہ وہ خود ذاتی طور پر تمام تعلیمی اداروں کا دورہ کریں اور انسداد ڈینگی مہم کیلئے کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔اُنہوں نے مزید کہا کہ2ستمبرکو اینٹی ڈینگی ڈے منایا جارہا ہے جس میں تمام لوگوں کو ڈینگی آگاہی مہم کے بارے میں معلومات فراہم کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہا کہ30اگست کو خصوصی بچوں کے تعلیمی ادارے میں سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ماہرین کی جانب سے40 افسران کو تربیت دی جائے گی تاکہ مرتب کردہ گائیڈ لائنز اور حفاظتی اقدامات پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جاسکے۔ عبداﷲ سنبل نے کہا کہ طلباءوطالبات کوگھروں میں ڈینگی بچاﺅ کی تدابیر اور سپرے کے بارے میں آگاہ کریں گے۔حکومت نے ڈینگی وائرس کے خاتمے کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1