تقریری مقابلوں کی تاریخ 25 اگست سے بڑھا کر 10 ستمبر کی جائے، ادیب جاودانی

تقریری مقابلوں کی تاریخ 25 اگست سے بڑھا کر 10 ستمبر کی جائے، ادیب جاودانی

لاہور (پ ر) آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ادیب جاودانی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے 25 اگست سے تقریری مقابلوں کا اعلان و کردیا ہے لیکن ابھی تک محکمہ تعلیم کی طرف سے ہمیں کوئی شیڈول نہیں ملا جس کے سبب طلبہ، والدین اور اساتذہ تذبذب کا شکار ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ تقریری مقابلوں کی تاریخ میں 10 ستمبر تک اضافہ کیا جائے تاکہ طلبہ تقریری مقابلوں کی تیاری کرسکیں۔ ادیب جاودانی نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پرائمری اور مڈل کے تقریری مقابلوں میں تین کی بجائے ایک مضمون پر اکتفا کیا جائے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1