سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی تدارک کیلئے تیاریاں مکمل

سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی تدارک کیلئے تیاریاں مکمل

لاہور(سٹی رپورٹر) تمام سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں ڈینگی کے تدارک کیلئے تیاری مکمل کرلی گئی ہیں اور اِس حوالے سے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔اِن خیالات کا اظہار سیکرٹری سکولز ایجوکیشن اسلم کمبوہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں اینٹی ڈینگی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری ونجی تعلیمی ادارے اتوار کو بھی کھلے رہیں گے جن کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جائے گی۔محکمہ تعلیم کی خصوصی ٹیمیں تعلیمی اداروں کا دورہ کرکے وہاں ڈینگی اقدامات کی چیکنگ کریں گے۔اِس کیلئے24 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ڈینگی کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔اگر کسی ادارے میں ڈینگی لاروا پایا گیا تو اُس کے سربراہ کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1