برائٹ علم ہائی سکول شاہ پور کانجراں کے اساتذہ اور طلبہ کا مطالعاتی دورہ

برائٹ علم ہائی سکول شاہ پور کانجراں کے اساتذہ اور طلبہ کا مطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) برائٹ علم ہائی سکول شاہ پور کانجراں ملتان روڈ لاہور کے طلبہ اور اساتذہ نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلے میں ایوان کارکنان تحریک پاکستان شاہراہ قائداعظم لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان گیلری کا مشاہدہ بھی کیا۔ پاکستان آگہی پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکول کی پرنسپل شبانہ آصف نے کہا کہ نئی نسل کی نظریاتی تربیت کے لئے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کا پاکستان آگہی پروگرام بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ اس پروگرام نے طلبہ کے علاوہ اساتذہ میں بھی دو قومی نظریے کی اہمیت کو دوچند کردیا ہے۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 1 نے قائد سسٹم ہائی سکول اینڈ گرلز کالج والٹن روڈ لاہور اور ماہ نور فاﺅنڈیشن ہائی سکول پیر کالونی والٹن روڈ لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر پروفیسر محمد سعید شیخ نے لیکچر دیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 2 نے دی فاﺅنڈیشن سکول مومن پورہ داروغہ والا لاہور اور وزڈم لینڈ ہائی سکول مومن پورہ داروغہ والا لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر عبدالسلام نے لیکچر دیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 3 نے اقراءتعلیم الاطفال، عابد مارکیٹ چونگی امرسدھو لاہور کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر ندیم رضا شیخ نے لیکچر دیا۔ موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹ نمبر 4 نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فیکٹری ایریا شادرہ اور دی بیسٹ فیوچر گرائمر سکول عباس نگر شاہدرہ کا وزٹ کیا جہاں موبائل یونٹ کے ایجوکیٹر زاہد جاوید شیخ نے لیکچر دیا۔ اداروں کے سربراہان محمد جاوید اقبال اور ناصرہ بتول نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں قائداعظمؒ کے اس فرمان کو مشعل راہ بنا لینا چاہئے جس میں انہوں نے فرمایا تھا کہ آپ کی مملکت کی بنیادیں رکھ دی گئی ہیں، اب یہ آپ کا کام ہے کہ اس کی تعمیر کریں۔