امریکی حملے،ملک بچانے کیلئے پوری قوم کو باہر نکلنا ہوگا : پیر معصوم شاہ

امریکی حملے،ملک بچانے کیلئے پوری قوم کو باہر نکلنا ہوگا : پیر معصوم شاہ

لاہور (پ ر) جمعیت علماءپاکستان (نیازی )کے مرکزی صدر پیر معصوم شاہ نقوی نے کہا ہے کہ مسلسل ڈرون ڈرون حملوں نے پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو داﺅ پر لگا دیا ہے ،عالمی برادری میں پاکستان کی ساکھ بری طرح تباہ ہوچکی ہے ۔ملک کو بچانے کیلئے پوری قوم کو باہر نکلنا ہوگا، ڈرون حملے پاکستان کی سلامتی اور خود مختاری پر ایٹمی حملوں کے مترادف ہیں، امریکی دہشتگردی پر اقوام متحدہ عالمی دہشتگردی پرخاموش کیوں ہے؟ نیٹو سپلائی کی بحالی کا فیصلہ غلط ثابت ہوچکا ہے ، ، ا ن خیالات کا اظہار جے یو پی کے مرکزی صدرر پیر معصوم شاہ نقوی نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پرتقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر امجد چشتی ، پنجاب کے صدر پیر اختر رسول ،پیر شفاعت رسول، چوہدری حنیف سندھو،چوہدری ظفر نت ،چوہدری غلام نبی، ،سید اسرار حسین شیرازی ، چیف کوارڈینیٹرسید عقیل حیدر،غلام رسول اویسی ، علامہ عمر حیات ، ضیاءالمصطفیٰ حقانی سمیت دیگر عہدیداران نے بھی خطاب کیا۔ جے یو پی کے رہنماﺅں ڈاکٹر امجد چشتی ، پیر اختر رسول ،سید عقیل حیدر ،سید اسرار حسین شیرازی اور دیگرنے اقوام متحدہ سے ڈرون حملے رکوانے اور امریکی مداخلت بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1