جنرل ہسپتال کے نئے تشکیل دیئے گئے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

جنرل ہسپتال کے نئے تشکیل دیئے گئے بورڈ آف مینجمنٹ کا اجلاس

لاہور ( جنرل رپورٹر) حکومت پنجاب کی جانب سے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و لاہور جنرل ہسپتال کے حال ہی میں تشکیل دیئے گئے بورڈ آف مینجمنٹ کا پہلا اجلاس ہفتہ کے روز ایل جی ایچ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ممبران نے متفقہ طور پر جنرل (ر) ضیاءالدین بٹ کو بورڈ آف مینجمنٹ کا چیئرمین منتخب کرلیا۔ اجلاس میں بورڈ کے ممبران پروفیسر فرخ زمان خان، احمر بلال صوفی، ڈاکٹر صبیحہ خورشید، ہارون پاشا کے علاوہ ایڈیشنل سیکرٹری فنانس ڈاکٹر فرید احمد تارڑ، ڈپٹی سیکرٹری صحت سعیدہ ملائکہ، پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر انجم حبیب وہرہ اور ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر محمد حسن شریک ہوئے۔نومنتخب چیئرمین بورڈ آف مینجمنٹ جنرل (ر) ضیاءالدین بٹ نے اجلاس کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنرل ہسپتال میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد ازجلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایل جی ایچ پورے ملک کا اثاثہ ہے جو مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی احسن طریقہ سے سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں میڈیکل ایجوکیشن کے فروغ میں پی جی ایم آئی نے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1