ڈینگی ریسرچ گروپ کا پنجاب یونیورسٹی رہائشی کا لونی کا دورہ

ڈینگی ریسرچ گروپ کا پنجاب یونیورسٹی رہائشی کا لونی کا دورہ

 لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب یونیورسٹی ڈینگی ریسرچ گروپ کے ایک وفد نے چیئرمین ڈینگی ریسرچ گروپ پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر کی نگرانی میں پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب اور نیو کیمپس کی رہائشی کالونی کا دورہ کیا اور بارش کے باعث کھڑے پانی سے لاروں کے نمونے اکٹھے کئے۔اِس موقع پر قائم مقام رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹراورنگ زیب عالمگیر، چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر محمد اختر، ایڈوائزر سٹوڈنٹ افیئرز پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد،چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نعمان احمد،ممبر سنڈیکیٹ واقامتی آفیسر اول جاوید سمیع اور اقامتی آفیسر دوم ملک ظہیر بھی موقع پر موجود تھے۔ہفتے کے روز اکٹھے کئے گئے لاروں میں ڈینگی مچھر کے لاروے نہیں ملے ہیں۔خاص طور پر یونیورسٹی ہاﺅسنگ سوسائٹی میں گھروں کے باہر لگے ڈیزت کولروں کا بھی معائنہ کیا گیا تاہم ڈینگی کی لاروے نہ ملے۔دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کی مختلف سپرے ٹیموں کی جانب سے نیو کیمپس کالونی میں مختلف جگہوں پر سپرے کیا گیا جو کہ ڈینگی بخار کے خاتمے تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1