ن لیگ ایک جماعت نہیں خاندان ہے، انتشار کے خواہشمند مایوس ہوگئے، حاجی حنیف

ن لیگ ایک جماعت نہیں خاندان ہے، انتشار کے خواہشمند مایوس ہوگئے، حاجی حنیف

لاہور( جنرل رپروٹر) مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے سابق صدر حاجی محمد حنیف نے کہا ہے کہ میاں نوازشریف کے بروقت اقدام سے مسلم لیگ ( ن )میں انتشار کے خواہشمند مایوس ہوگئے ۔مسلم لیگ ( ن ) ایک جماعت نہیں ایک خاندان ہے ،میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف اپنے ساتھیوں اورکارکنوں کی حوصلہ افزائی کے معاملے میں بیحد فراخ دل ہیں۔مسلم لیگ ( ن ) میں قربانیاں دینے والے کارکنوں کی بیحدقدرکی اورفیصلہ کرتے وقت ان سے بھی رائے لی جاتی ہے۔بابائے قوم ؒ کی وفات کے بعدایک بارپھرمسلم لیگ ڈرائنگ روم پارٹی بن گئی تھی مگرمیاں نوازشریف کے عزم واستقلال نے اسے ڈرائنگ روم کی چاردیواری سے نکال کرپورے ملک کی سب سے موثراورمقتدر سیاسی تحریک بنادیا۔وہ اندرون شہرمیں ایک تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔حاجی محمدحنیف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے کارکن عوام سے اپنارابطہ مزیدموثربناتے ہوئے گھرگھرجاکرانہیں اپنے قائدین کاپیغام دیں۔عوام اس باربرادری ازم کی بجائے قومی سوچ اوربردباری کامظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ووٹ کاحق استعمال کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1