پی پی اور اس کے اتحادیوں کی اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے خوش فہمی درست نہیں: شیخ قیصر
لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ (ن) اوورسیز کے مرکزی سیکرٹری جنرل شیخ قیصرمحمود نے کہا ہے کہ اٹارنی جنرل شاہدقادرشاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار ہیں۔ ان کے قانونی مشورے یوسف رضاگیلانی کولے ڈوبے اب راجہ پرویزاشرف کی باری ہے۔ہروہ فردجوآئین اورقانون شکنی میں ملوث ہووہ عدالت کوجوابدہ ہوتاہے۔آئین اورقانون کی حکمرانی کاتقاضا پوراکرتے ہوئے وزیراعظم راجہ پرویز اشرف عدالت میں پیش ہوں ورنہ انہیں زیادہ نقصان اٹھاناپڑے گا۔موصوف کے پیش نہ ہونے سے ان کی نااہلی کافیصلہ نہیں بدلے گا۔ حکمرانوں کوعدالت کیخلاف مزاحمت کامشورہ دینے والے ان کے دوست نہیں دشمن ہیں۔اپنے ایک بیان میں شیخ قیصر محمود نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اوراس کے اتحادیوں کی اپنے سیاسی مستقبل کے حوالے سے خوش فہمی درست نہیں ہے۔ عوام ریاست ،جمہوریت اورمعیشت کی بقاءکیلئے عام انتخابات میں مستندکرپشن مافیا کومستردکردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو این آراوزدگان سے نہیں اپنے ملک اوراس کے قومی اداروں سے محبت ہے اوروہ وطن فروشوں کونشان عبرت بنادیں گے۔اس بارعوام کاووٹ ملک میں رائج فرسودہ نظام کی تبدیلی کیلئے کلیدی کرداراداکرے گا۔