آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے: افنان بٹ

آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے: افنان بٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر) پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ 2 کے صدر افنان بٹ میڈیا ایڈوائزر پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ 2 اور پی پی139 کے نائب صدر چوہدری عدنان اصغر ہنجرا، سیکرٹری کوارڈینیشن حافظ اخلاق، ذونل صدر سعید احمد عثمانی، فہیم ٹھاکر، اور پیپلز یوتھ آرگنائزیشن لاہور کے صدر سہیل اعوان نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اپنے اتحادیوں سے مل کر لڑیں گے۔ پنجاب سمیت تمام صوبوں میں وزیراعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہوگا ۔ پیپلز پارٹی روٹی کپڑا اور مکان کے منشور پر الیکشن میں حصہ لے گی۔ الیکشن شفاف ہونگے لاہور کے کارکن صدر مملیکت آصف زرداری پر مکمل اعتماد کرتے ہیں۔ انہوںنے وعدہ کیا تھا کہ لاہور کے کارکنوں میں ایک ہزار رکشے تقسیم ہونگے مگر ابھی تک یہ وعدہ پوراہ نہیں ہوا جس کی وجہ سے کارکن مایوسی کا شکار ہیں۔