پاسپورٹ دفاتر میں ٹاﺅٹ مافیا کاراج ،20ہزار تک ریٹ مقرر

پاسپورٹ دفاتر میں ٹاﺅٹ مافیا کاراج ،20ہزار تک ریٹ مقرر

لاہو ر(جنرل رپورٹر ) صوبائی حکومت میں دو پاسپورٹ دفاتر میں ٹاوٹ راج قائم ہوگیا ہے بغیر لائن میں لگے اور گھر بیٹھے بٹھا ئے پاسپورٹ کےلئے ٹاؤٹوں کی خدمات کوئی بھی شہری حاصل کر سکتا ہے اور اس کےلئے ٹاؤٹ6ہزار سے 20ہزار روپے نذرانہ لیتے ہیں دونوں دفاتر کے باہر یا اندر ٹاؤٹ مافیا کہ ڈیرے سالہا سال سے قائم ہیں جو ختم نہیں ہوں گے بتایا گیا ہے کہ لاہو ر میں پاسپورٹ آفس گا رڈن ٹاؤن اور قلعہ گجر سنگھ آفس میں ملکر پاسپورٹ کی اجارہ داری قائم ہے ٹاؤٹ 6ہزار سے20ہزار لے کر پاسپورٹ کے اجراءکے لئے پرچی کی رکاوٹ ختم کرا دیتے ہیں دفاتر کے با ہر ٹاؤٹوں نے پختہ اور مستقل ڈیرے جما رکھے ہیں اور دفتری اوقات اور دفتری اوقات کا رکے بعد میں دفتر کے اندر اور باہر پائے جانے والے ٹاؤٹوں کا کہنا ہے کہ وہ با قائد ہ پاسپورٹ آفس کے افسران اور اہلکاروںکو حصہ دیتے ہیں اس حوالے سے پاسپورٹ کے دفتر کے ملازمین کا کہنا ہے کہا کہ ٹاؤٹو ں کو دفتر کے باہر سے اٹھانا ضلعی حکومت کا کام ہے اند ر داخل نہیں ہونے دیتے نہ ان کے کہنے پر پاسپورٹ بنا یا جا تا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1