بد عنوان حکمران ملک و قوم پر بوجھ ہیں، عوام انکے احتساب کیلئے تیار رہیں،غلام مصطفٰی

بد عنوان حکمران ملک و قوم پر بوجھ ہیں، عوام انکے احتساب کیلئے تیار رہیں،غلام ...

لاہور( جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ممتاز رہنما میاں غلام مصطفی نے کہا ہے کہ بدعنوان حکمران ملک و قوم کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں۔ یہ بوجھ اتارنے اور کرپشن مافیا کو بچھاڑنے کا وقت آگیا۔ عوام قومی مجرموں کے احتساب کیلئے تیار رہیں۔ پیپلز پارٹی اور اس کے اتحادیوں نے قومی خزانے کو شیرمادر سمجھ لیا ہے قوم ان سے ایک ایک پائی کا حساب ضرور لے گی۔ پاکستان میں معمولی چور جیل کی سلاخوں کے پیچھے سڑرہے ہیں۔پوری دنیا میں اتحادی حکمرانوں کی بد عنوانی اور ناکامی کا ڈنکا بج رہا ہے۔ حکمرانوں کی کرپشن پاکستان میں سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ آغاز عدلیہ پر بد عنوان حکمرانوں محض منت سماجت سے چین سمیت کسی ملک کو اندھیروں میں ڈوبے پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ نہیں کرسکتے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1