صفائی کے ناقص انتظامات، ذونل آفیسر سمیت پانچ اہلکار برطرف

صفائی کے ناقص انتظامات، ذونل آفیسر سمیت پانچ اہلکار برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور( سٹی رپورٹر) ایم ڈی لاہور ویسٹ مینیجمنٹ کمپنی وسیم اجمل چوہدری نے لاہور میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لےے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔دورے کے دوران علی رضا آباد اور عظیم آباد میں صفائی کی ناقص صورت حال پر سخت اظہار ِبرہمی کرتے ہوئے زونل آفیسر ظہیر الدین بابر کو معطل کر دیا۔ علاوہ ازیں راوی ٹاﺅن میںیونین کونسل 5 کے سینیٹری سپروائزر امانت،یونین کونسل 3 کے کرامت، یونین کونسل 1 کےذوالفقارحسین اوریونین کونسل1 کے رانا ذوالفقار علی کو غیر تسلی بخش کارکردگی پرفوری برطرف کردیا۔انہوں نے دیگر عملہ کو بھی تنبیہ کی کہ فرائض کی انجام دہی میں غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کے لےے صفائی کی بہترین سہولیات کو یقینی بنانے کے لےے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات ناگزیر ہیں۔