ڈینگی تدارک کیلئے سرکاری افسروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری ارکان اسمبلی کو سونپ دی گئی

ڈینگی تدارک کیلئے سرکاری افسروں کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری ارکان اسمبلی کو سونپ ...

لاہور( سٹی رپورٹر) پنجاب حکومت نے ڈینگی کے تدارک کے لئے سرکاری اداروں کے افسران کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری ارکان اسمبلی کو سونپ دی ۔ پنجاب اسمبلی کے ارکان مختلف محکموں میں ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیں گے اور اس حوالے سے سرکاری افسران کی رہنمائی بھی کی جائے گی۔ جن ارکان اسمبلی کو سرکاری افسران کی مانیٹرنگ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ان میں خواجہ عمران نذیر کو محکمہ ماحولیات ، میاں محمد نعمان کو اریگیشن، میاں نصرت کو کوآپریٹو، خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ صحت، آجاسم شریف کو لوکل گورنمنٹ، عارفہ خالد کو لیبر، ڈاکٹر اسد اشرف کو محکمہ جنگلات، میاں مجتبیٰ شجاع الرحمان کو تعلیم اور چوہدری عبدالغفور کو محکمہ خوراک کی ذمہ داری شامل ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1