انسداد ڈینگی مہم، ضلعی حکومت کا اتوار کو بھی سکول کھولنے کا فیصلہ

انسداد ڈینگی مہم، ضلعی حکومت کا اتوار کو بھی سکول کھولنے کا فیصلہ

لاہور( سٹی رپورٹر)ضلعی حکومت نے شہر کے تمام سکول اتوار کو بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ یہ فیصلہ ڈینگی سے بچاﺅ کے لئے اختیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونے کے لئے کیا گیا ہے۔ تمام سکولوں کے ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اتوار کو سکولوں میں حاضر ہوں اور سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دیں۔ سکول کے گراﺅنڈ پارکس اور واش رومز میں نکاسی آب کے انتظامات پر خصوصی توجہ دیں، جبکہ طلباءو طالبات کو حاضری سے مستثنٰی قرار دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ای ڈی او ایجو کیشن پرویز اختر کا کہنا ہے کہ ڈینگی کی روک تھام کیلئے ضلعی حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی اور ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اگر کسی سکول میں ڈینگی لاروا پایا گیا تو اس سکول کے ہیڈ ماسٹر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1