ن لیگ کی کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل بہتر انداز سے حل ہورہے ہیں:پرویز ملک

ن لیگ کی کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل بہتر انداز سے حل ہورہے ہیں:پرویز ملک

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر پرویز ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی طرف سے لگوائی گئی کھلی کچہریوں میں عوام کے مسائل بہتر انداز میں حل کرائے جارہے ہیں او رحکام بالا تک رسائی کا یہ اچھا ذریعہ ثابت ہورہی ہیں ۔وہ گذشتہ روز مینار پاکستان میں لگائی گئی کھلی کچہری میں خطاب کررہے تھے۔ مسلم لیگ ( ن ) لاہور کے صدر کی کھلی کچہری میں100سے زائد سائلیں کی درخواستوں پر موقع پر احکامات جاری کئے گئے۔اِس موقع پر سرکاری محکموں کے سربراہان بھی موجود تھے۔کھلی کچہری میں مسلم لیگ رہنماﺅں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔پرویز ملک نے کہا کہ کھلی کچہریاں عوام کو سستا انصاف فراہم کرنے کا ذریعہ ثابت ہورہی ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1