ضلعی حکومت کا 2ستمبر کو لاہور میں اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا اعلان

ضلعی حکومت کا 2ستمبر کو لاہور میں اینٹی ڈینگی ڈے منانے کا اعلان

لاہور (جنرل رپورٹر) ضلعی حکومت دو ستمبرکو لاہو ر میں انٹی ڈینگی ڈے منائے گی جس کےلئے آج شہر بھر میں ضلعی حکومت اور ٹاؤن ریہرسل کر ئے گی ،اس کا اعلان گزشتہ روز ٹاؤن ہا ل میں منعقد ہ ضلعی حکومت کے اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے ڈی سی او لاہو ر نورالامین مینگل نے کیا اجلاس میں تمام ٹاؤنوں کی انتظامیہ، ایڈ منسٹریٹرز ٹی ایم اوز ،ای ڈی او ڈی ڈی اوزنے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی سی او نے کہا کہ ڈینگی کے خلا ف چلائی جا نے والی مہم پر عوام کی خاموشی خوفناک با ت ہے اس مہلک وائر س کا باعث بنے والے مچھروں کے خاتمے کےلئے ہر کسی کو حصہ ڈالنا ہو گا ڈی سی اونے کہا کہ دوستمبر کو لاہور میں انٹی ڈینگی ڈے منا یا جا ئے گاجس کی آج تما م ٹاؤن اور محکمے ریہرسل کر یں گے آج واک بھی ہو گی

مزید : میٹروپولیٹن 1