ہال روڈ پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک رواں رکھنا ممکن نہیں، انسپکٹر آفتاب

ہال روڈ پر قائم تجاوزات کے باعث ٹریفک رواں رکھنا ممکن نہیں، انسپکٹر آفتاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(وقائع نگار) سب سیکٹر مال روڈ ٹو کے انسپکٹر آفتاب اسلم نے پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہال روڈ پر قائم تجاوزات اور پارکنگ اسٹینڈ کے پیش نظر ٹریفک کو رواں رکھنا ناممکن ہے جس کے پیش نظر نہ صرف پیدل چلنے والوں کو دشواریوں کا سامنا ہے بلکہ ٹریفک کے بلاک ہونے سے وارڈنز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ اعلیٰ آفیسران سمیت ڈی سی او لاہور خود یہاں کا وزٹ کرچکے ہیں جو صورتحال سے بخوبی آگاہ ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ پارکنگ پلاز ہ کی تعمیر کے بغیر یہاں کے نظام میں تبدیلی ممکن نہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر پانچ ٹریفک وارڈنز اپنے فرائض کی ادائیگی کیلئے بر وقت ہمہ تن گوش رہتے ہیں۔