ڈینگی کیخلاف مہم،ضلعی حکومت کا8روزہ مائیکروپلان تیار

ڈینگی کیخلاف مہم،ضلعی حکومت کا8روزہ مائیکروپلان تیار

لاہور(جنرل رپو رٹر ) صوبا ئی دارلحکومت کو ڈینگی مچھروں کے حملہ سے بچانے کےلئے ضلعی حکومت نے 8روزہ ما ئیکرو پلان جاری کر دیاہے۔جس کے تحت شہر کی150یوئین کونسلوں کو 450سرکلوں پر تقسیم کیا گیا ہے ۔جس کے تحت ہر یونین کو نسل میں تین سرکل بنا ئے گئے ہیں اور ہر سرکل کی ٹیم 20ملازمین پر مشتمل ہوگئی جو ڈورٹو ڈور ڈینگی بچاؤ مہم شروع کر ے گی ٹیمیں گھروں میں گھس کر چھتوں ،گوداموں واش روم کا معائنہ کر ے گی پر گھرمیںڈینگی وائرس کا لارواچیک کر ے گی لاروا کی تصدیق کے بعد اسی گھر پر سپرے کیا جا ئے گا ما ئیکر و پلان کی منظوری ڈی سی او لا ہو رنے گزشتہ روز دی جس کے بعد اسے جا ری کر دیا گیا ہر ٹاون نے اپنا پلان پیش کیا جس کا جا ئزہ لے کر اسے جا ری کر دیا گیااس پلان پر عمل درآمد آج سے شروع ہو گا ۔اس پلا ن کو ڈینگی مائیکرو پلان کا نام دیا گیا ہے۔اس پلان پر ضلعی حکومت حکومتی ماحولیا ت ایل ڈی اے ،لیڈی ہیلتھ ورکرز اور مقامی عوامی نما ئندوں کو شامل کیا گیا ، ہر ٹیم کو اسی مقصد کےلئے2ہزار سے 4ہزار گھرانوں کا سروے دیاگیا ہے ۔اس پلان پر 30اکتوبر تک عمل درآمد کر لیا جا ئے گا ذرائع نے بتا یا ما ئیکرو پلان جا ری کر نےکا مقصد ہر گھر کوڈینگی وائر س سے بچاؤ کے طریقوںسے متعارف کر انا ہے ہر یونین کو نسل کو 3مختلف سرکلوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہر سرکل کا انچارج ٹاؤن کا ایک آفسر ہو گا ۔اس حوالے سے ڈی سی او لاہو ر نور الامین مینگل کا کہنا ہے کہ ڈینگی مائیکرو پلا ن جا ری کرنے کا مقصد ہر گھرکوڈینگی سے بچانا ہے ٹیمیں ہر گلی ہر گھرپر جا کر ڈینگی کا لڑیچر بھی تقسیم کر یں گی جہاں سے لاروا برآمد ہو گا وہاں سپر ے کرے گی خالی پلاٹوں میں جمع پانی کو واٹر پمپوں کے ذرائع نکالا جا ئے گا گندگی اٹھا ئی جا ئے گی ۔ٹیمیں ہر چھت ہر گھر کا معائنہ کر یں گی اے سی اور کو لرز کا معائنہ کیا جا ئے گا اور اس ڈینگی کا با عث بنے والاہر گھر کا خطرناک سامان تلف کرے گی اور یہ مہم اکتوبر تک مکمل کر لی جا ئے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1