اسرائیل امریکہ کے صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کردیگا اسرائیلی دفاعی مبصر اولن بن ڈیوڈ کا انکشاف

اسرائیل امریکہ کے صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر حملہ کردیگا اسرائیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (مرزا نعیم الرحمان سے) اسرائیل امریکہ کے صدارتی انتخابات سے قبل ایران پر بھر پور حملہ کر دیگا جبکہ امریکہ اور اسکے اتحادی ممالک بھی اس جنگ میں براہ راست اسرائیل کی مدد کرینگے اس امر کا انکشاف برطانوی اخبار ڈیلی میل نے ایک اسرائیلی دفاعی مبصر اولن بن ڈیوڈ نے اسرائیل کے ایک چینل 10کو انٹرویو میں کیا جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران کے مذہبی رہنما آیت اللہ خامنائی کے اس بیان کے بعد کہ اسرائیل کو جلد ہی دنیا کے نقشے سے مٹا دیا جائیگا کے بعد اسرائیل کی نصف آبادی کو ایٹمی حملہ سے بچاﺅ کے لیے گیس ماسک فراہم کر دیے گئے ہیں جبکہ تل ابیب میں وزارت دفاع کی عمارت کے نیچے 60سے زائد پارکنگ کو خالی کرا لیا گیا ہے جو کسی بھی ایٹمی حملہ کی صورت میں بچاﺅ کے لیے کام کرینگے یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے اپنا ایٹمی اسلحہ بڑی کامیابی کیساتھ مختلف جنگی بحری جہازوں اور تیز رفتار چلنے والی کشتیوں جن کی رفتار 63میل سمندری رفتار سے زائد ہے پر نصب کر دیا ہے جبکہ دس پاور فل سکڈ میزائل بیٹریاں شام کے راستے بحری جہازوں پر لاد دی گئی ہیں 50ہزار سے زائد راکٹ حذب اللہ کو فراہم کیے گئے ہیں جو سو مختلف مقامات پر نصب کیے گئے ہیں ان راکٹس اور میزائل حملوں سے بچاﺅ کے لیے 1.2بلین کی لاگت سے اسرائیل نے فضائی دفاعی نظام قائم کیا ہے جو ایران کے ایک ہزار پاﺅنڈ وزنی وار ہیڈ جس کی رینج آٹھ سو میل بیان کی جاتی ہے کو بھی روکنے میں معاون ثابت ہونگے جبکہ اسرائیلی شہریوں کو فائر کیے گئے راکٹ حملوں کے مقامات سے آگاہ کرنے کے لیے ٹیکس میسج بھی کیے جائیں گے تاکہ وہ اپنا بر وقت بچاﺅ کر سکیں برطانوی اخبار نے اسرائیلی دفاع مبصر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ یہ حملہ امریکہ کے صدارتی انتخابات جو نومبر میں متوقع ہیں سے قبل کسی وقت بھی کیے جا سکتے ہیں مگر ان حملوں سے قبل شام میں حکومت کا تختہ الٹنا اشد ضروری ہے کیونکہ ایران اپنی بقاءکی جنگ شام میں لڑ رہا ہے اور اسے روس اور چائنہ کی بھر پور مدد حاصل ہے دفاع مبصر نے انکشاف کیا کہ ایران روزانہ چار بلین بیرل تیل پیدا کر رہا تھا عالمی پابندیوں کے بعد وہ اب بھی تین بلین بیرل تیل یورپ اور ایشیاءکو فراہم کر رہا ہے جبکہ تیل برائے خوراک کے لیے ایران نے پاکستان سے انتہائی مہنگے داموں گندم ‘ 312ڈالر فی ٹن کے حساب سے خرید کی ہے جبکہ مارکیٹ میں اس گندم کی قیمت 224ڈالر فی ٹن ہے عالمی پابندیاں ایران کا کچھ نہیں بگاڑ سکیں بلکہ بھارت بھی اس سے تجارت میں مشغول ہے دفاع مبصر نے انکشاف کیا کہ ایران کے شہاب تھری ایس فتح 110میزائل جنہیں ایٹمی وار ہیڈ لے جانے کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے گلف میں موجود یو ایس بیس کو باآسانی نشانہ بنا سکتے ہیں علاوہ ازیں ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دیکر عالمی تجارتی ممالک کو خوفزدہ کر دیا ہے ایران پر حملے کے لیے سعودی عرب ‘ ترکی اور مصر کی معاونت اشد ضروری ہے مگر سعودی عرب پہلے ہی سعودی عرب کی حدود سے گزر نے والے اسرائیلی طیاروں کو مار گرانے کی دھمکی دے چکا ہے اخبار نے دفاع مبصر کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ مسلمان ممالک ایراق اور افغانستان پر امریکی حملے کے بعد مسلم ممالک کا رد عمل کچھ زیادہ نہ تھا اور اب اگر ایران پر حملہ کیا جاتا ہے تو چند اسلامی ممالک اس کی مذمت تک ہی محدود رہیں گے اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ محمود احمد نژاد ایرانی صدر کو کینسر کا ٹیومر ہے اور بطور صدر انکی کارکردگی متاثر ہو رہی ہے اسرائیلی دفاع مبصر کے مطابق اسرائیلی وزاعظم بنجمن نیتن یاہو امریکی صدر اوباما پر زور دے رہے ہیں کہ اس سے قبل کہ یہودیوں کی قربانی دی جائے کیونکہ جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران پر حملہ کر دیا جائے اور یہ تمام عمل امریکی صدارتی انتخابات سے قبل ہونا اشد ضروری ہے مگر امریکی صدر ایران پر حملے کے لیے دوسری مرتبہ منتخب ہو کر کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں علاوہ ازیں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران پر حملے کے لیے اسرائیلی جنگی طیاروں ایف 15او ایف 16نے مشقیں کی ہیں اگر ایران پر اسرائیل نے حملہ کیا تو اس کے لیے افغانستان سے بری اور فضائی حملہ کیا جائیگا تو دوسری طرف سمندری راستے کے علاوہ فضائی حملہ اور تابڑ توڑ میزائلوں کے حملے شامل ہونگے دفاعی مبصر نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ ایران ان بڑی طاقتوں کے لیے تر نوالہ ثابت نہیں ہو گا اور عین ممکن ہے کہ یہ جنگ دوسرے ممالک تک پھیل جائے ۔

مزید :

صفحہ اول -