انضمام الحق کے والد پیر انتظام الحق کراچی میں انتقال کرگئے

انضمام الحق کے والد پیر انتظام الحق کراچی میں انتقال کرگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے والد پیر انتظام الحق کراچی میں انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر 80 برس تھی۔ وہ کافی عرصہ سے دل اور جگر کے مرض میں مبتلا تھے۔ ان کی نماز جنازہ آج ڈیڑھ بجے خالد مسجد کیولری گراﺅنڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مرحوم سہارنپور میں پیدا ہوئے اور قیام پاکستان کے بعد ہجرت کرکے پاکستان آگئے۔ انضمام الحق اپنے اہل خانہ کے ہمراہ عید منانے کراچی گئے ہوئے تھے۔ والد کی ہفتہ کی صبح اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس پر انہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ انضمام الحق کے بھائی کے مطابق ان کے والد کی میت کراچی سے لاہور لے جائےگی۔ انضمام الحق کے والد کے انتقال کی خبر پر قومی ٹیم کے موجودہ اور سابقہ کھلاڑیوں نے انضمام الحق کو فون کر تعزیت بھی کی۔

مزید : صفحہ اول