ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ہیں :شہباز شریف

ڈینگی ایک سماجی مسئلہ ہے،انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے تمام اقدامات کئے جارہے ...

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ڈینگی ایک سماجی مسئلہ بن چکا ہے او ر اس کے خاتمے کے لئے معاشرے کے تمام طبقات کو اپنابھر پور کردار ادا کرنا ہوگاتا کہ اس مرض سے مستقل طور پر نجات حاصل کی جا سکے-انہوں نے کہا کہ ڈینگی کے خلاف مہم میں منتخب نمائندوں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہےے اور عوام کے ساتھ مل کر اس مرض کے خلاف بھر پور مہم چلانی چاہے - وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ڈینگی کی ممکنہ وباءسے بچاﺅ کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے ہیں اور ان ڈور اورآوٹ ڈور سرویلنس کا کام تیزی سے جاری ہے -ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ےہاں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا-وزیراعلی نے کہاکہ ڈینگی کے خاتمے کے لئے ہمیں اپنی سماجی عادات بدلنے کی ضرورت ہے- انہوںنے کہا کہ ڈینگی کے خلاف جاری مہم میں کمیونٹی کی موثر شرکت انتہائی ضروری ہے اور منتخب نمائندوںکو چاہے کہ وہ عوام کے ساتھ رابطہ بڑھائیں اور نچلی سطح پر عوام میں ڈینگی سے بچاﺅ کے بارے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے شعور پیدا کریں۔ انہوںنے کہاکہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھائے جا رہے ہیں اورگزشتہ سال کی نسبت رواں سال صورتحال بہت بہتر ہے -انہوںنے کہاکہ وہ خود ڈینگی کے خلاف جاری مہم کی نگرانی کر رہے ہیںاور ڈینگی کی ممکنہ وباءسے بچاﺅ کے لئے تمام متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایات جار ی کر دی گئی ہیں ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ کو چوکس کیا گیاہے کہ نشیبی علاقو ںمیں بارش کا پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور اس کے فوری نکاس کے انتظامات کئے جائیں-وزیراعلی شہبازشریف نے کہا کہ ایمر جنسی رسپانس کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے تا کہ منتخب نمائندے اپنے اپنے علاقوں میں بڑھ چڑھ کر انسداد ڈینگی کے لئے کام کریں اور حساس مقامات پر خصوصی توجہ دیں -انہوںنے کہاکہ قبرستانوں ، کباڑ خانوں ،ٹائر شاپس ،اور ہوٹلزکی خصوصی نگرانی کے لئے منتخب نمائندے خود میدان میں نکلیں اور اپنے اپنے علاقوں میں متعلقہ محکموں سے مل کر کوڑا کرکٹ کو صاف کروائیں۔

مزید : صفحہ اول