پاکستان اور بھارت کے ارکان پارلیمینٹ کا غیر معمولی اجلاس اختتام پذیر
نئی دہلی (کے پی آئی )باہمی رابطوں کو فروغ دینے کیلئے پاکستان بھارت اراکین پارلیمنٹ کے درمیان 2روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کا چوتھا دور ختم ہوگےا ہے ۔مذاکرات مےں دونوں ممالک کے اراکین پارلیمان نے ویزا کے حوالے سے معاملات ،میڈیا کے کردار ،تعلیم اور مقامی حکومت کے موضوعات،صحت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دینے اور اراکین پارلیمنٹ کے درمیان رابطوں کے مستقبل کے پیش رفت کے بارے خیالات کا تبادلہ کیا گیا ۔دو طرفہ امن عمل اورتجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور تنازعہ کشمیر کے حل کی راہ ہموار کرنے کے مقصد سے پاکستان کے اراکین پارلیمان اور سرکردہ تاجروں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد بھارت کے دورے پر ہے ۔پاکستانی پارلیمانی اراکین کے وفد کا خیر مقدم کرتے ہوئے دوران مذاکرات لوک سبھا کی خاتون اسپیکر میرا کمار نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ایسے ہمسایہ ہیں جو ایک دوسرے کے مفاد کیلئے کام کر رہے ہیں ۔