باجوڑ ایجنسی فورسز اور امن لشکر کی کارروائی ،28شدت پسند ہلاک،15گرفتار

باجوڑ ایجنسی فورسز اور امن لشکر کی کارروائی ،28شدت پسند ہلاک،15گرفتار

خار(خصوصی رپورٹ ) باجوڑ ایجنسی کی تحصیل سلارزئی میں پاک افغان سرحد پر شدت پسندوں اور سیکورٹی فورسز اور قومی لشکر کے درمیان لڑائی میں 28 شدت پسند ہلاک ہوگئے، سیکورٹی فورسز نے 15 شدت پسندوں کو گرفتار کرلیا۔تحصیل سلارزئی میں سیکورٹی فورسز اور سلارزئی قومی لشکر کی شدت پسندوں کے خلاف مشترکہ لڑائی جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی ہے۔ کارروائی میں شدت پسندوں کے کئی ٹھکانے تباہ ہوگئے۔ 28 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ سیکورٹی فورسز نے باٹوار کے علاقے سے 15 شدت پسندوں کو گر فتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔ فائر نگ کے تبادلہ میں سلارزئی قومی لشکر کے دورضاکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔

مزید : صفحہ اول