سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور گن شپ ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی

سیکورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بھاری توپ خانے سے گولہ باری اور گن ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبر ایجنسی (نامہ نگار )خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ میں نامعلوم شدت پسندوں نے ملحقہ آبادی پر ہلکے اور بھاری خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے متعدد افراد کو ہلاک وزخمی کردیا یہ حملہ ہفتہ کی شام عشاءکے وقت شلوبر قبیلے کی آبادی پر کیا گیا جس میں شدت پسندوں نے مارٹر اور راکٹ کے گولوں کی بارش کردی اور کلاشنکوفوں سمیت بھاری خودکاری ہتھیار وں سے وحشیانہ فائرنگ شروع کردی فائرنگ اور گولہ باری کی آواز یں حیات آباد اور ملحقہ علاقوں میں بھی سنی گئیں کرنیل نامی ایک شخص کے گھر پر گولہ لگنے سے اسکے 4بھتیجے اور ایک بیٹا جاں بحق ہوگیا جبکہ آس پاس کے گھر وں میں مزید 4افراد کے جاںبحق ہونے کی اطلاعات ملی ہیں فائرنگ اور گولہ باری کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہلاک وزخمی افراد کی تعداد میں اضافہ کا خدشہ بیان کیا گیا ہے ۔

مزید :

صفحہ اول -