پہلے وزیر اعظم کی طرح دوسرے کو بھی سپریم کورٹ جانا چاہیے، زرداری

پہلے وزیر اعظم کی طرح دوسرے کو بھی سپریم کورٹ جانا چاہیے، زرداری

اسلام آباد( این این آئی)صدرمملکت و پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے پہلے وزیراعظم بھی سپریم کورٹ کے بلانے پر احتراماًپیش ہوئے اورموجودہ وزیراعظم کو بھی جاناچاہیے جبکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ اب پیپلز پارٹی کی حکومت کو کچھ اور کرنا چاہیے جبکہ وزراءاور مرکزی رہنما ﺅںنے اپنی اپنی رائے دی ہے ۔نجی ٹی وی نے پیپلزپارٹی کے ہونےوالے اہم مشاورتی اجلاس بارے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے مشورہ دیا کہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو سپریم کورٹ بھیجنے کی بجائے کچھ اور حکمت عملی اپنائی جائے، کہیں ویسا ہی نہ ہو جائے جو پہلے بھی ہوا۔اس حوالے سے کئی وزرا اور سینئر پارٹی رہنماﺅںنے بھی اپنی اپنی رائے دی جس کے بعد صدر مملکت نے کہا انہیں پتہ ہے کہ کیاہوناہے، جو بھی ہوگافائدہ حکومت کو ہی ہوگا لیکن اگر وزیراعظم عدالت میں نہ گئے تو اچھا تاثر نہیں ملے گا۔ پیپلز پارٹی کی حکومت کو انکساری کے ساتھ چلناہے۔ پہلے وزیراعظم بھی عدلیہ کے احترام میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے ہیں اوراب موجودہ وزیراعظم کو بھی جاناچاہیے۔ ذرائع کے مطابق بعض وفاقی وزرا نے شکوہ کیاکہ حکومت کو چار سال سے کام نہیں کرنے دیاگیا تاہم وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے رائے دی کہ عدالت کا سامنا کرنا چاہیے ،وزیراعظم نے کوئی قانون شکنی نہیں کی ۔بعض وزرا ءکا خیال تھا کہ وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں گے اورتاریخ پڑ جائیگی ، کچھ وزرا ءنے کہاکہ اگر وزیراعظم سپریم کورٹ گئے تو وفاقی وزرا ءاوراتحادی بھی ساتھ جائیں گے،تاہم اس پر صدر نے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کرنے کا عندیہ دیاہے ۔

مزید : صفحہ اول