زرداری ٹولے نے ملک کا بیٹر اغرق کردیا ‘ راجہ پرویز کا حال بھی یوسف رضاگیلانی جیسا ہوگا‘ قائد مسلم لیگ ن
کوٹری (اے پی اے) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ زرداری ٹولے نے ملک کا بیڑا غرق کر دیا،اپنی کرپشن اور قوم کی لوٹی دولت چھپانے کے لئے عدالتی فیصلوں کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے،حکمرانوں نے ملک کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا ہے،قوم کسی بھی صورت میں وزرات عظمیٰ کے منصب پر ایسے شخص کو نہیں دیکھنا چاہتی جو عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرے، اگر ایک وزیر اعظم ہی عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں کرے گا تو عوام کو کس طرح عدالتی فیصلوں کو ماننے کا پابند بنایا جا سکتا، راجہ پرویز اشرف کا حال بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جیسا ہی ہو گا،حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اور حکومتی کرپشن میں اس کے اتحادی برابر کے شریک ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ(ن)حیدرآباد ڈویژن کے صدر خالد عزیز آرائیں اور جمال عارف سہروردی سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا اور انہوں نے کہا کہ سندھ ہماری پارٹی کا قلعہ ہے یہاں کی عوام کے حقوق گزشتہ 5 برسوں سے غضب کیے جارہے ہیں حکمرانوں نے عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہ دیا روٹی، کپڑا اور مکان کا وعدہ کرنے والے نااہل حکمرانوں نے غریبوں سے روزمرہ کی ضرورتیں بھی چھیں لیں غیر مقبول فیصلے کرنا حکومتی ایجنڈ بن گیا ہے۔ قوم کسی بھی صورت میں وزرات عظمیٰ کے منصب پر ایسے شخص کو نہیں دیکھنا چاہتی جو عدالتی فیصلوں کا احترام نہ کرے، اگر ایک وزیر اعظم ہی عدالتی فیصلوں کا احترام نہیں کرے گا تو عوام کو کس طرح عدالتی فیصلوں کو ماننے کا پابند بنایا جا سکتا، راجہ پرویز اشرف کا حال بھی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی جیسا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے سندھ کی عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ریلوے کا بیڑہ غرق جبکہ لوڈشیڈنگ اور مہنگائی نے غریب عوام کو ذہنی مریض بنادیا ہے ملکی سرمایہ کاری پر برے اثرات مرتب ہورہے ہیں ہم عوام کے ساتھ اور انہیں لیٹرے حکمرانوں سے نجات دلائیں اگر محترمہ شہید بے نظیر بھٹو زندہ ہوتی تو اس ملک کی حالات کچھ اور ہوتے ، انہوں نے کہا کہ حکومتی پالےسےوں نے ملک وقوم کو تباہ کر دےاہے اےٹمی قو ت ہوتے ہوئے تارےکی مےں ڈوباہواہے ، روٹی،کپڑااورمکان کانعرہ لگانے والی حکومت ہر محاذپر بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ موجودہ حکومت لوگوں کے چولہے ٹھنڈے اور ملک کو اندھیروں میں ڈبونے کا تہیہ کئے ہوئے۔آئندہ عام انتخابات میں عوام پاکستان مسلم لیگ (ن) کو کامیاب کرائیں گے اور انشاءاللہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن کرے گی،مسلم لیگ (ن) عوامی مقبولیت کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور آئندہ عام انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی۔ دریں اثناءنواب اکبر خان بگٹی کی چھٹی برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں نواز شریف نے کہا کہ 26 اگست کا دن پاکستان کے وجود پر آمریت کے لگائے ہوئے گہرے زخم کے طور پر یاد رکھا جائے گا کیونکہ اس دن ایک بزدل آمر نے ایک بہادر پاکستانی سیاستدان اور محب وطن بلوچ رہنما کو بے دردی کے ساتھ قتل کروا دیا تھا۔ نواز شریف نے کہا کہ اگر نواب اکبر بگٹی کو قتل نہ کیا جاتا تو بلوچستان ان مسائل کا شکار نہ ہوتا جن کا آج اسے سامنا ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ وفاق پاکستان کی مضبوطی اوربلوچستان میں احساس محرومی کے خاتمے کے لئے نواب اکبر بگٹی کے قاتلوں کی گرفتاری اور ان کو کیفرکردار تک پہنچانا بہت ضروری ہے۔