بجلی کی پیدوار اور تقسیم کے نظام میں خرابیاں دور کی جائیں‘وزیر اعظم

بجلی کی پیدوار اور تقسیم کے نظام میں خرابیاں دور کی جائیں‘وزیر اعظم

 اسلام آباد( این این آئی)وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے وزیر پانی و بجلی احمد مختار کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کی پیدوار اور تقسیم کے نظام میں خرابیاں دور کی جائیں۔وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے وزیر پانی وبجلی چوہدری احمد مختار نے ملاقات کی ۔ جس میں توانائی کے معاملات پر گفتگو کی گئی۔وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نے وزیر پانی و بجلی سے بات چیت میں کہا کہ پن بجلی کو ترجیحی بنیادوں پر تقسیم کیا جائے۔ بجلی کی چوری اور لائن لاسز میں کمی کیلئے بجلی کے تقسیم کے نظام پر مساویانہ بوجھ ڈالا جائے۔ وزیر پانی بجلی نے وزیراعظم کو بتایا کہ بجلی کی طلب و رسد میں فرق دور کرنے کیلئے تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول