موبائل فون کمپنیوں کا پری پیڈ سمز بند کرنے کے حکومتی اعلان پر تحفظات کا اظہار

موبائل فون کمپنیوں کا پری پیڈ سمز بند کرنے کے حکومتی اعلان پر تحفظات کا اظہار

لاہور ( کامرس رپورٹر ) حکو مت کی جانب دہشت گر دی کے پیش نظر پر ی پیڈ سمز کو مرحلہ وار بند کر نے کے اعلانات کے باعث پاکستان میں مو بائل فون سر وسز فراہم کر نے والی پانچ کمپنیاں حکومت کے اس فیصلے سے انتہائی نا راض ہیں ذرائع کے مطابق پر ی پیڈ سمز کو بلاک کر نے کے حوالے سے آئندہ ہفتے ہونے والے اجلاس سے قبل ہی مو بائل سر وسز کمپنی مالکان نے چیئر مین پی ٹی اے کو اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے کیونکہ پر ی پیڈ سمز 90 فیصد استعمال کی جا رہی ہے اس سے سرو سز فراہم کر نے والی کمپنیوں کو بھاری نقصان ہو گاذرائع نے مز ید بتا یا کہ مو بائل فون سر وس فراہم کر نے والی مو بائل کمپنیوں نے چیئر مین پی ٹی اے سے شکوہ کیا کہ وزارت داخلہ کی جانب سے چاند رات کو سر وس معطل کر نے سے بھاری نقصان ہو ا ہے اور اس حوالے سے صارفین نے بے پناہ شکایات کی ہیں اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ سر وس معطل کر نے کے حوالے سے وزارت ٹیلی کام کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ٹیلی کام اتھارٹی وزارت ٹیلی کام کے احکامات پر عمل درآمد کر نے کی پابند ہے ٹیلی کام سیکٹر میں چاند رات کو اچا نک مو بائل فون سروس چار شہر وں میں معطل کر نے پر تحفظات پائے جاتے ہیں گز شتہ اتوار کے روز وزارت داخلہ میں اعلیٰ سطح اجلاس ہوا جس میں مو بائل فون سر وس چار شہروں میں بند کر نے کا فیصلہ ہو اور اس سے ٹیلی کام اتھارٹی کوبراہ راست مطلع کر دیا گیا جو ٹیلی کام کے آفیسر کو اجلاس میں شر کت کے دوران دئیے گئے ان احکامات پر ٹیلی کام اتھارٹی نے عملدر آمد کر دیا جبکہ ٹیلی کام ایکٹ کے تحت ٹیلی کام اتھارٹی وزارت ٹیلی کام سے بھی مو صول ہونے والے احکامات اور پالیس ڈائر یکٹو پر عملدآمد کر دیا جبکہ ٹیلی کام ایکٹ کے تحت ٹیلی کام اتھارٹی وزارت ٹیلی کام سے بھی مو صول ہو نے والے احکامات اور پالیسی ڈائر یکٹو پر عملدآمدکی پابند ہے حکومت کی کسی وزارت سے احکامات بھی وزارت ٹیلی کام کے ذریعے ہی بھجو ائے جا سکتے ہیں چاند رات کو مو بائل فون سر وس معطل کر نے کے عمل میں وزارت ٹیلی کام کا کوئی کر دار نہیں تھا اور ٹیلی کام اتھارٹی نے وزاعت داخلہ کے احکامات پر عملدآمد کر کے ٹیلی کام ایکٹ کی خلاف ورزی کی ہے اس طرح چاند رات کو مو بائل فون سر وس معطل کر نے کے عمل کی قانونی حیثیت پر بھی تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے دریں اثنا ءپر ی پیڈ اور پوسٹ پیڈ سم کی فرو خت اور تو ثیق کے عمل اور طر یقہ کار میں کوئی تفر یق نہیں ہے مو بائل فون سر وسز فراہم کر نے والی پانچ کمپنیوںنے پر ی پیڈ سمز کو بند کر نے کے حوالے سے مل کر اجلاس میں اپنے تحفظات کا اظہار کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔

مزید : صفحہ اول