وزیر اعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں کا جواءلگ گیا

وزیر اعظم کے سپریم کورٹ میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں کا جواءلگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد/کراچی/لاہور(آئی این پی) وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کی (کل) پیر کو سپریم کورٹ میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر پورے ملک میں چہ مگوئیاں‘جواری سرگرم ہوگئے ‘ وزیراعظم کے عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں روپے کا جواءلگ گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں عدالت میں طلب کیا ہوا ہے تاہم حکومتی بیانات سے ابھی تک یہ کنفرم نہیں ہوسکا کہ وہ سپریم کورٹ پیش ہوں گے یا نہیں اس ۔ اس کشمکش کے باعث پورے ملک میں وزیر اعظم کے عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر تبصرے ہو رہے ہیں ۔ دوسری طرف اس صورتحال سے فائدہ اٹھاتے ہوئے جواری بھی سرگرم ہو گئے ہیں اور وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کے عدالت میں پیش ہونے یا نہ ہونے پر کروڑوں روپے کا جواءلگ گیاہے۔

مزید :

صفحہ آخر -