پری پیڈ سموں کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس 29 اگست کو طلب

پری پیڈ سموں کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا اجلاس 29 اگست کو طلب

 اسلام آباد (آئی این پی) پری پیڈ موبائل سموں کے معاملے پر سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ نے 29 اگست کو اجلاس طلب کر لیا،چیئرمین پی ٹی اے، سیکرٹری داخلہ اور موبائل کمپنیوں کے نمائندوں کوبھی طلب کیا گیا ہے۔ہفتہ کو ذرائع کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ کی چیئرپرسن کلثوم پروین نے کمیٹی کا اجلاس 29اگست کو دوپہر 2 بچے طلب کیا ہے۔ اجلاس میں انٹیلی جنس بیورو سمیت متعلقہ اداروں کے حکام کو بھی طلب کیاگیا۔ کمیٹی کی چیئرپرسن نے وزارت داخلہ اور سیلولر کمپنیوں کے نمائندوں کو پری پیڈ اور پوسٹ پیڈ کنکشن کا ریکارڈ بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔ اجلاس میں وزارت داخلہ، انٹیلی جنس ادارواں اور سیلولر کمپنیوں کی مشاورت سے معاملے کا مستقل حل نکالا جائے گا۔ اس حوالے سے کمیٹی کی چیئرپرسن نے متعلقہ اداروں سے تجاویز بھی مانگ لی ہیں۔ چیئرپرسن کلثوم پروین نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی کو بتایا جائے کہ پری پیڈ کنکشن کس طرح جرائم پیشہ سرگرمیوں میں استعمال ہوسکتے ہیں اور اس کا سد باب کیسے ممکن ہے۔

مزید : صفحہ آخر