اسامہ کو ہلاک کرنے کےلئے کئے جانے والے آپریشن سے متعلق ایک اور کتاب اگلے ماہ منظر عام پر آئےگی
واشنگٹن ( این این آئی)القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کو ہلاک کرنے کےلئے کئے جانے والے آپریشن سے متعلق ایک اور کتاب منظر عام پر آنےوالی ہے۔ ”نو ایزی ڈے “نامی کتاب سابق امریکی نیوی سیل نے لکھی ہے جو نیوی سیلز کی اس ٹیم کا حصہ تھا جس نے اسامہ کو ہلاک کیا تھا۔ کتاب میں ایبٹ آباد آپریشن کی تفصیلات بیان کی گئیں ہیں۔مصنف کا کہنا ہے کہ کتاب اس کے ساتھیوں اور ان قربانیوں کے بارے میں ہے جو فوجی اپنے فرائض کی انجام دہی کے سلسلے میں دیتے ہیں۔ کتاب 11ستمبر کو مارک اوون کے فرضی نام سے شائع ہو رہی ہے۔