شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد سے 5فٹ لمبا راکٹ برآمد

شہزاد ٹاﺅن اسلام آباد سے 5فٹ لمبا راکٹ برآمد

اسلام آباد (ثناءنےوز)اسلام آباد کے علاقے شہزاد ٹاون کے علاقے اظہر ٹاﺅن کے ایک نالے سے 5فٹ لمبا راکٹ برآمد ہونے پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو فوری طور پر طلب کر دیا گیا۔برآمد ہونے والا راکٹ تقریبا پچیس برس قبل پیش آنے والے سانحہ اوجڑی کیمپ کی نشانیاں ملنے سے بتایا گیا ہے۔شہر کے قریبی علاقے کے نالے میں ایسا ہی ایک راکٹ ملنے پر اسے بم ڈسپوزل اسکواڈ کے حوالے کردیا گیا.تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقہ اظہر ٹاون کے ایک نالے سے راکٹ ملنے کی اطلاع پولیس کو دی گئی، اس پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کرلیا گیا جس نے اسے ناکارہ بنا دیا۔

مزید : صفحہ آخر