پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی عدم فراہمی شارٹ فال 3710 میگاواٹ ہوگیا

پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی عدم فراہمی شارٹ فال 3710 میگاواٹ ہوگیا

لاہور ( کا مر س رپورٹر )ملک میں بجلی کا بحران بدستور جاری ہے۔ پاور پلانٹس کو فرنس آئل کی عدم فراہمی و دیگر وجوہات کی بناءپر نیشنل گریڈ سسٹم میں 1500 میگاواٹ بجلی کی پیداوار میں کمی کے ساتھ بجلی کا شارٹ فال 3710 میگاواٹ ہو گیا ہے۔ تاہم لاہور کے بعض علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جس سے گرمی اور بجلی کی لوڈشیڈنگ سے ستائے عوام نے سکھ کا سانس لیا۔ لیکن بجلی کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری رہا۔ گزشتہ روز لاہور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہاتوں میں 14 سے 18 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی ہے جس سے عوام کا جینا محال ہو گیا ہے۔ انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق گزشتہ روز بجلی کی طلب 17340 میگاواٹ کے مقابلے میں بجلی کی پیداوار 13630 میگاواٹ حاصل ہوئی۔

مزید : صفحہ آخر