پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہو گا، صوبوں کے ایشو پرگرما گرمی ہونیکا امکان

پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل شروع ہو گا، صوبوں کے ایشو پرگرما گرمی ہونیکا امکان

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل ( پیر ) سہ پہر تین بجے شروع ہوگا ۔ سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال کی صدارت میں ہونےوالا اجلاس نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر ہنگامہ خیز رہنے کا امکان ہے جس کے لئے اپوزیشن نے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے ابتدائی رابطے کر لئے ہیں ۔ اسمبلی اجلاس سے قبل تمام جماعتوںکی پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس ہونگے ہونگے۔ بتایا گیا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے اراکین اسمبلی کے درمیان درمیان گرما گرمی ہونے کا امکان ہے ۔ دوسری طرف ملک میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے پیش نظر اجلاس کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اجلاس کے موقع پر اسمبلی کے اطراف سے گزرنے والی شاہراہیں عام ٹریفک کے لئے بند رکھی جائیں گی جبکہ اطراف میں قائم عمارتوں کی چھتوں پر بھی اہلکار تعینات ہونگے۔

مزید : صفحہ آخر